پاک ایران گیس منصوبہ شروع کرنے کیلئے حکومت کو خط لکھیں گے

March 17, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ، ایجنسیاں) قومی اسمبلی کو پارلیمانی سیکرٹری جاوید اخلاص نے بتایا گیا کہ پاک ایران گیس منصوبہ شروع کرنے کیلئے حکومت کو خط لکھیں گے، وزارت داخلہ کی جانب سے ملک بھرمیں 11 کروڑ41 لاکھ 92 ہزار450 افراد کو نادرا شناختیکارڈ جاری کئے جاچکے ہیں، وزیر مملکت برائے خزانہ نے ایوان کو بتایا کہ دوبرسوں کے دوران 815میٹرک ٹن بھارتی چائے افغانستان گئی۔ جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزارت داخلہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملک بھرمیں 11 کروڑ41لاکھ 92ہزار450پاکستانیوں کو نادرا کے کمپوٹرائزڈ کارڈ جاری کئے جاچکے ہیں۔