پاکستانی خواتین سیاستدانوں کوجنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہے، ریحام

March 17, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین سیاستدانوں کوجنسی طور پر ہراساں کیا جاتا ہےاور اسی بنیاد پر پوزیشنز دی جاتی ہیں۔

جرمن نشریاتی ادارے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میںان کا کہنا تھا کہ خواتین سیاستدانوں کو مخالف پارٹی والے ہراساں کرتے ہیںجبکہ کئی خواتین کو آفر سے انکار پر سیاست چھوڑنی پڑی۔

انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال انتخابات ہوتے ہوئے نظر نہیں آتے، اگر انتخابات ہوئے تو’ ہری کتاب‘ انتخابی نتائج پر اثر انداز ہوسکتی ہے۔

ریحام خان نے کہا کہ ان کی کتاب ان کی زندگی کی کہانی ہے جس میں ان کی شادیوں کے تجربے بھی شامل ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تحریک انصاف کی سیاست میں حصہ نہیں لیا بلکہ وہی کیا جو دنیا بھر کے سیاستدانوں کی بیگمات کرتی ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان میں آزاد صحافت کرنا بہت مشکل ہے۔