کوٹ ادو: ڈیرے پر فائرنگ، سابق ایم پی اے اظہر چانڈیہ کا بیٹا، کزن زخمی

May 23, 2024

علامتی فوٹو

کوٹ ادو میں چوک سرور شہید میں سابق ایم پی اے اظہر چانڈیہ کے ڈیرے پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے اظہر خان چانڈیہ کا بیٹا امجد خان چانڈیہ اور کزن زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے ڈیرے میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔

زخمی امجد خان چانڈیہ بھی عام انتخابات میں پی پی 276 سے ن لیگ کے امیدوار تھے۔