یوٹیلیٹی اسٹورز کا وزیراعظم پیکیج کے تحت مزید چینی خریدنے کا فیصلہ

May 23, 2024


یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے وزیراعظم پیکیج کے تحت مزید چینی خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز نے 35 ہزار میٹرک ٹن چینی کی خریداری کےلیے ٹینڈر جاری کردیا۔

ٹینڈر کے تحت 10 جون کو بولیاں طلب کی گئی ہیں، بولیاں اسی روز ہی کھولی جائیں گی۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز نے چند روز قبل وزیراعظم پیکیج کے تحت 10ہزار ٹن چینی خریدی تھی۔