استاد کا کمپیوٹر پڑھانے کا منفرد انداز

March 17, 2018

یوں تو کمپیوٹر کا مضمون طالب علموں کو سمجھانے کے لیے پریکٹیکل کرنا ضروری اور جسے صرف کمپیوٹر پر ہی کیا جا سکتا ہے۔

لیکن جناب اس افریقی استاد کے تو کیا ہی کہنے کہ جو اپنے طالب علموں کو کمپیوٹر کے بجائے مائیکروسافٹ آفس بلیک بورڈ پر پڑھاتا ہے اور اُس کا یہی انداز دنیا بھر میں مقبول ہو چکا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

جی ہاں افریقی ملک گھانا سے تعلق رکھنے والا’اور اکواڈو‘نامی کمپیوٹر ٹیچراسکول میں کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ کی سہولت نہ ہونے پر صرف تھیوری سے کام چلانے کے بجائے بلیک بورڈ پر ورڈ کی مکمل شیٹ چاک سے بناتا ہے اور پھر بچوں کو مائیکروسافٹ ورڈ، ایکسل اور آؤٹ لک کے تمام بٹن و ٹیب سمجھاتا ہے۔

کمپیوٹر ٹیچرکے اس انداز نے جہاں لوگوں کومتاثر کیا ، وہیں کچھ خیرخواہوں نے اُسے کمپیوٹرز اور لیپ ٹاپ کا تحفہ دے کر اُس کے اس اقدام کو بے حد سراہاجبکہ وہ مائیکروسافٹ کی جانب سے سالانہ ایجوکیٹرز ایکسچینج میں بھی شرکت کر چکا ہے۔