کرائم تھرلر فلم ’سولڈیڈو‘ کا نیا ٹریلر منظر عام

March 17, 2018

ایکشن فلموں کے دیوانے ہوجائیں تیار کیونکہ امریکن کرائم تھرلر فلم سیکاریو کے سیکوئل ’سولڈیڈو‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

اسٹیفانو سولیماکی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2015میں ریلیز ہونے والی فلم سیکاریو کا سیکوئل ہے، جس کی کہانی ایک ایسے ڈرگ مافیا کے گرد گھوم رہی ہے، جو دہشت گرد اسمگل کررہا ہوتا ہے، جس کو ختم کرنے کیلئے سی آئی اے کی ایک ٹیم بھیجی جاتی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


فلم کی کاسٹ بینیسیو ڈیل تورو، جوش برولین، جیفرے ڈونووین، ایسابیلا مونر، کیتھرین کینر اور ڈیوڈ کاسٹانیڈا سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

مولی اسمتھ اور باسل لوانک کی مشترکہ پروڈیو س کردہ یہ فلم29جون کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔