کراچی (اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت میں پولیس پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب کے گواہ راشد شاہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا،گواہ کے بیان پر آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا جرح کریں گے، عدالت نے ریفرنس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی۔