ایم کیو ایم یوم تاسیس، عزیز آباد میں پولیس کی بھاری نفری تعینات

March 18, 2018

ایم کیو ایم کے یوم تاسیس پر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر عزیز آباد کے داخلی اور خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق عزیزآباد کے داخلی اور خارجی راستے مکمل طور پر بند کر دئیے گئے ہیں جس کے باعث وہاں کے رہائشیوںکو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

علاقے کے راستوں کو ٹینکرز، بسوں اور قناتوں کی مدد سے بند کیا گیا ہے ، لیاقت علی خان چوک، شہداء قبرستان جانے والے راستوں پر سیکیورٹی نافذ کرنے والے اداروں کی کڑی نگرانی جاری ہے۔

سیکیورٹی خدشات کی بناء پر ڈسٹرکٹ سینٹرل سمیت ہیڈ کوارٹر کے 600 اہلکاروں پر مشتمل نفری تعینات کی گئی ہے ، دوسری جانب راستوں کی بندش کے باعث مقامی آبادی کو معمولات زندگی انجام دینے میں مشکلات درپیش ہیں۔