بلاول بھٹو بتائیں، 10برس میں کیا تبدیلی لائے، عمران خان

March 18, 2018

پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خا ن نے کہا ہے کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کراچی کی گندگی اٹھانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے، بلاول سے پوچھنا چاہتا ہوں 10 سال میں کراچی میں کوئی چیز ٹھیک کی ہے؟

کراچی پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے والد ارب پتی بن گئے ہیں ، کبھی ان سے پوچھا کہ پیسے کیسے آئے ہیں،بلاول بھٹو سے سوال ہے کہ سندھ میںکیا تبدیلی لائی گئی۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میںپینے کے پانی میںسیوریج کا پانی ملا ہوا ہے، چیف جسٹس سپریم کورٹ نے کراچی کی گندگی اٹھانے کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا ہے ۔

عمران خان نے مزید کہا کہ بلاول بڑے بڑے بیانات دیتے ہیں، آپ کی حکومت سندھ میں پینے کا صاف پانی نہیںدے سکی،کراچی کے لوگوںکی بنیادی ضروریات پوری نہیںکی گئیں۔