پیوٹن چوتھی مرتبہ الیکشن جیت گئے، ایگزیٹ پول

March 18, 2018

ایگزیٹ پول نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن چوتھی مرتبہ با آسانی الیکشن جیتنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایگزیٹ پول سروے کے مطابق روسی صدر پیوٹن نے چوتھی مرتبہ 73 اعشاریہ 9 فیصد ووٹ کے ساتھ الیکشن جیت لیا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن اب مزید چھ سال تک روس کے صدر رہیں گے۔