ٹریفک سگنل فوری درست کئے جائیں،بی کیوایم

March 19, 2018

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)بلوچستان قومی موومنٹ کے ڈویژن صدر امان اللہ خان بڑیچ رابطہ سیکرٹری حاجی فیض اللہ خان بڑیچ وزیراعلیٰ چیف سیکرٹری سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ شہر میں ٹریفک کا مسئلہ جوکہ کافی عرصہ سے حل طلب ہے اور اب کوئٹہ میں تعلیمی ادارے بھی کھل گئے ہیں شہر میںٹریفک کا مسئلہ سنگین شکل اختیار کرچکا ہے تمام ٹریفک سگنل خراب اورناکارہ ہوچکے ہیں جس کی فوری مرمت اور ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے کوئٹہ صوبائی دارالحکومت ہونے کی وجہ سے ہر وقت ٹریفک جام رہتا ہے جس سے اکثر بچے سکولوں اور مریض ہسپتالوں سے رہ جاتے ہیں اور وقت پر نہیں پہنچ پاتے جس کی وجہ سے کوئٹہ کے عوام ذہنی پریشانی میںمبتلا ہوگئے ہیںلہٰذا بی کیوایم حکام بالا سے مطالبہ ہے کہ کوئٹہ شہر کے تمام ٹریفک سگنل کو ٹھیک کیاجائے۔