بغیر پلاننگ کے بی آرٹی منصوبہ عوام کیلئے وبال جان بن گیا، شمس الرحمان

March 19, 2018

پشاور ( نیوز ڈیسک ) جمعیت علما ء اسلام کی مرکزی جنرل کونسل کے ممبر شمس الرحمان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ساڑھے 4 سال میں عوامی مفاد کا کوئی منصوبہ شروع نہیں کیا ‘ اقتدار کے آخری چند مہینوں میں بڑا منصوبہ شروع کرنے کا مقصد عوام کو بے وقوف بنانا ہے ‘ کپتان میڈیا پر دیگر صوبوں کے عوام کو خیبر پختونخوا کی مثال دے کر ان کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن حقیقت کو نہیں چھپا سکتے ‘ ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ بی آر ٹی منصوبہ بغیر پلاننگ کے شروع کرکے پشاور کے عوام بالخصوص تاجر برادری کو مشکل میں ڈال دیا ہے ‘ کل تک پنجاب کے میٹرو بس کیخلاف بولنے والے عمران خان کس منہ سے عوام سے مخالف ہورہے ہیں ‘ انہوں نے کہا کہ ملک میں مغربی کلچر متعارف کرنے کیلئے نوجوانوںکے اخلاقیات کو تباہ کردیا گیا آئندہ الیکشن میں عوام پی ٹی آئی کے کرپٹ وزراء کا کڑا احتساب کریں گے ۔