امریکی شہر آسٹن میں 2دھماکے،2 افراد زخمی

March 19, 2018

امریکی ریاست ٹیکساس کےشہرآسٹن میں دو دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں2 نو جوان شدید زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق زخمیوں کو فور طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس اورریسکیوٹیموں نےدھماکےکی جگہ کوگھیرلیا ہے اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

امریکی پولیس نے علاقے کے رہائشیوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


واضح رہے کہ 2 مارچ سے اب تک آسٹن شہر میں 3 بم دھماکے ہو چکے ہیں،جن میں 2 افراد ہلاک اور 2 زخمی ہو ئے ہیں۔

2 مارچ کو پیکٹ دھماکے میں ایک شخص جبکہ 12 مارچ کو دو بم دھماکوں میں ایک لڑکا ہلاک اور دو افراد زخمی ہو گئے تھے۔

دھماکوں کے الزا م میں اب تک کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکا ہے۔