سلمان خان، ہر فلم میں منفرد نظر آنے والے اداکار

March 19, 2018

بجرنگی بھائی جان، سلطان یا پھرہو ٹائیگر زندہ ہے، سلمان خان اپنی ہر فلم میں ایک نئے انداز سے جلوہ گر ہو کر ہمیشہ شائقین کے دل جیت لیتے ہیں۔ اور ایک بار پھر وہ فلم ’بھارت‘ میں کچھ نیا کرنے والے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہدایت کار علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ فلم سلطان اور ٹائیگر زندہ ہے کے بعد اب فلم’بھارت‘ میں بھی سلمان خان کو منفرد اندازسے پیش کرنا ایک چیلنج ہے کیونکہ یہ دلچسپ عمل ہوتا ہے اور میرا خیال ہے کہ یہ عمل اسکرپٹ سے شروع ہوتا ہے۔

فلم سلطان میں سلمان خان نے ایک نوجوان پہلوان کا کردار ادا کیا جبکہ فلم ٹائیگر زندہ ہے میں وہ ایک ’ایجنٹ‘ کے روپ میں نظر آئے ہیں۔

نئی آنے والی فلم ’بھارت‘ کے بارے میں علی عباس ظفر کا کہنا ہے کہ تاحال فلم کے بارے میں کچھ نہیں سوچا لیکن یقین ہے کہ یہ فلم دیگر فلموں کی طرح بے حد پسند کی جائے گی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


انہوں نے مزید کہا کہ فلم ’بھارت‘سے لوگوں کو مجھ سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں اور مجھے دبائو اور چیلنج کے باوجود اپنا سب سے بہترین دینا ہے۔

فلم کا اسکرپٹ ابھی لکھا جارہا ہے جبکہ فلم کے حوالے سے زیادہ بات کرنا قبل از وقت ہوگا۔