تاش کے پتوں سے بنے خوبصورت فن پارے

March 19, 2018

دنیا میں فنکاروں کی کمی نہیں لیکن کئی دنوں کی محنت سے تیار کئے گئے اپنے ہی فن پاروں کو منٹوں ڈھیر کرنے کا حوصلہ کسی کسی میں ہوتا ہے۔

چین سے تعلق رکھنے والی ان معمر خاتون کو ہی دیکھ لیں جنہوں نے کئی دنوں کی لگاتار محنت کے بعد سیکڑوں تاش کے پتوں کو ڈومینوز کی طرح استعمال کیا اور خوبصورت فن پارے بنا ڈالے پھر اُنہی فن پاروں کو اپنے ہاتھوں سے چند لمحوں میں ڈھیر کرکے ایسا خوبصور نظارہ ترتیب دیا کے دیکھنے والے حیران رہ گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

چینی خاتون کے تاش کے پتوں سے بنائے گئے ڈومینو ایفکٹ سے بھرپور فن پاروں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں اور نوجوان کی مہارت کو سراہ رہے ہیں۔