میئر کراچی نے کچرا اٹھانے سے ہاتھ اٹھا لیے

March 19, 2018

میئر کراچی وسیم اختر نے شہر کا کچرا صاف کرنے سے ہاتھ اٹھا لیے، کہتے ہیں کہ فنڈز کی کمی کے باعث شہر کو صاف کرنا اب ہمارے لیے ممکن نہیں رہا۔

میئر کراچی وسیم اختر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی والے شہر کوصاف دیکھنا چاہتے ہیں، سندھ حکومت کراچی کا کچرا صاف کرے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نامساعد حالات کے باوجود کراچی کے عوام کے ساتھ مل کر اپنے طور پر شہر کو صاف کرنے کے لیےاقدامات کر رہے ہیں۔