آنگ سان سوچی اور آسٹریلوی وزیراعظم میں ملاقات متوقع

March 19, 2018

آسٹریلوی وزیراعظم میلکم ٹرن بُل اور میانمار کی رہنما آنگ سان سوچی کی کینبرا میں ملاقات متوقع ہے۔اس سے قبل کینبرا میں سوچی کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

سوچی آسیان اجلاس میں شرکت کے لیے جمعہ کو آسٹریلیا پہنچی تھیں، اس دوران آسٹریلیا میں ان کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ سوچی کو میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف مظالم کے باعث عالمی سطح پر بھی شدید تنقید کا سامنا ہے۔

آسٹریلوی وزیر اعظم نے سوچی سے ملاقات سے قبل کہا ہے کہ وہ اُن کے ساتھ میانمار میں انسانی حقوق کی صورتحال پر بھی بات چیت کریں گے۔