نوجوان نے ناکارہ کمپیوٹر سے دلچسپ شاہکار بنا لیا

March 19, 2018

دنیا میں کوئی شے بیکار نہیں ہوتی اگر انسان میں تخلیقی صلاحیتیں موجود ہوں، تو ناکارہ اشیاء کو بھی کارآمد بنا کر اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیا جاسکتا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


زمبابوے سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک ماہر فنکار نے ناکارہ کمپیوٹر کی مدد سے مین ہٹن کا دلچسپ شاہکار تیار کرکے دیکھنے والوں کو حیران کردیا ہے۔


جی ہاں17سالہ اس ماہر لڑکے نے 3 ماہ کی انتھک محنت کے بعدخراب کمپیوٹرز کے پرزوں اور موبائل فون پارٹس کا استعمال کرتے ہوئے امریکا کے مشہور علاقے مین ہٹن کا ماڈل تخلیق کر ڈالا، جس میں عمارتوں کی بناوٹ، سڑکیں، راستے اور بازار بھی ہوبہو مین ہٹن کے جیسے دکھائے گئے ہیں۔