افغانستان: آپریشن میں داعش کے ایک سو چالیس دہشتگرد ہلاک

March 19, 2018

افغانستان میں امریکی اور افغان فورسز کے مشترکا آپریشن میں دو ماہ میں داعش کے دو اہم رہنماؤں سمیت ایک سو چالیس سے زائد دہشتگرد مارے گئے۔

نیٹوکی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق افغان صوبوں جوزجان اور سرائے پل میں امریکی اور افغان فورسز نے مشترکہ آپریشنز کیے، آپریشنز میں داعش کے دو اہم رہنما عمیر اور ابوسمایا مارے گئے۔

بتایا گیا ہے کہ یہ دونوں رہنما اٹھائیس جنوری کے آپریشن میں مارے گئے تھے، گذشتہ دو ماہ کے آپریشنز میں داعش کے مزید ایک سو چالیس سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔