مر کزی باڈی کی تشکیل اور دستور کی منظوری ،ایم ایم اے کا اجلا س آج کراچی میں ہو گا

March 20, 2018

لاہور(نمائندہ خصو صی)مر کزی باڈی کی تشکیل اور دستور کی منظوری کیلئے متحدہ مجلس عمل کا سر براہی اجلا س آج کراچی میں ہو گا جس میں مجلس عمل میں شامل جماعتوں کی قیادت اور ان کے ساتھ نمائندے شریک ہوں گے ،اجلاس کی میزبانی جے یو آئی کر یگی، جے یو آئی سندھ کے سیکرٹری جنرل مولانا راشد خالد محمود سومرو نے بتا یاکہ اجلاس کے انتظامات مکمل کر لیئے گئے ہیں ،رابطہ سیکر ٹری متحدہ مجلس عمل مولانا امجد خان نے بتا یاکہ اجلاس میں ملکی موجودہ سیا سی صورتحال سمیت دیگر امور پر غور کیا جا ئے اور آئندہ کی حکمت عملی طے کی جا ئیگی،اجلاس میں رابطہ عوام مہم کے حوالے سے تاریخوں کا بھی اعلان کیا جائے گا ، سر براہی اجلاس میں مولانا فضل الرحمن ،سنیٹر سراج الحق ،پروفیسر ساجد میر ،علامہ ساجد علی نقوی ،پیر اعجاز ہاشمی شریک ہونگے، مولانا امجد خان نے کہاکہ جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن سمیت دیگر قائدین کراچی پہنچ گئے ہیں ،دینی قوتوں کا اکٹھ وقت کی اہم ضرورت ہے ، بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت صرف دینی قوتوں میں ہی ہے ، عوام کی نظر یں بھی ہم پر ہیں ،مولانا امجد خان نے مجلس عمل میں عہدوں کے چناؤ کے حوالے سے اختلافات کے حوالے سے خبروں کی سختی سے تر دید کی ہے اور کہاکہ یہ کسی کی غلط خواہش ہوسکتی ہے لیکن مجلس عمل متحد ہے اور دین اسلام اور وطن کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کر نے کے لیئے تیار ہے۔