جامعہ کراچی، ایوننگ پروگرام کی لیٹ فیس میں 50 فیصد کمی

March 20, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایوننگ پروگرام پروفیسر ڈاکٹر عابد حسنین کے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام کے تمام ڈیفالٹر طلبہ جنہوں نے تاحال اپنی فیس جمع نہیں کرائی ،ان کی لیٹ فیس میں 50 فیصد کی کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ مذکورہ سہولت02 اپریل2018 ء تک ہے اور اس کے بعد کسی بھی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔