بھگت سنگھ کی برسی پر فول پروف سیکورٹی کیلئے قانون کےمطابق فیصلہ کرنے کا حکم

March 20, 2018

لاہور(نمائندہ جنگ)لاہور ہائیکورٹ نے بھگت سنگھ کی برسی پر فول پروف سیکورٹی کیلئے دائر درخواست پر ہوم سیکرٹری پنجاب کو قانون کیمطابق فیصلہ کر نیکا حکم دے دیا،جسٹس عابد عزیز شیخ نے بھگت سنگھ میموریل کے چیئر مین امتیاز رشید قرشی کی درخواست پر سماعت کی ، درخواستگزار کے مطابق بھگت سنگھ کی برسی کے موقع اندرون اور بیرون ملک سے مہمان شرکت کیلئے آر ہے ہیں اور ممکنہ دشت گردی کے خطرات کے پیش نظر تقریب کیلئے فول پروف سیکورٹی کی ضرور ت ہے لیکن انتظامیہ سیکورٹی نہیں دے رہی لہذ ا عدالت بھگت سنگھ کی برسی کی تقریب کی سیکورٹی کیلئے انتظامیہ کو فول پروف انتظامات کرنے کا حکم د ے۔