اجتماعی زیادتی کرنیوالے ملزمان کیخلاف مقدمہ کی درخواست

March 20, 2018

لاہور (کرائم رپورٹر) نواب ٹائون کے علاقہ میں اداکارہ ستارہ بیگ نے اپنے ساتھ اجتماعی زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمہ کے الزامات کیلئے درخواست دیدی۔ ستارہ بیگ کے مطابق 8 افراد نے اسے ایک ہوٹل میں بلوا کر اسکے ساتھ زیادتی کی۔ پولیس کے مطابق انکوائری جاری ہے۔