کراچی: سمندر میں غوطہ خور زیرآب کنٹینرز کی تلاش میں مصروف

March 20, 2018

کراچی میں برتھ کےقریب گرنےوالے کنٹینرز کی تلاش کیلیےزیرآب آپریشن جاری ہے۔

پورٹ ذرائع کے مطابق کنٹینرز بہہ کر چینل میں جانے سےروکنےکیلیےاقدامات کیےجارہےہیں۔

کے پی ٹی کی کرین’ہاتھی ‘کوکنٹینرز نکالنے کیلیے اسٹینڈ بائی کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین کے پی ٹی جمیل اختر نےکنٹینرسےلدےجہاز کا دوسرے جہاز سےٹکرانے کی جگہ کا دورہ کیا۔

کراچی کی بندرگاہ پر ٹکرانے والے جہاز کو بندر گاہ کے کنارے باندھ دیا گیا ہے، جہاز کے متاثرہ حصے کی مرمت کی جائے گی۔

سمندر میں ڈوبے 21کنٹینرز کو نکالنے کا کام آج سے شروع ہونے کا امکان ہے ۔

واضح رہے کہ پیر کی شام ایک جہاز نجی کمپنی کےساؤتھ ایشن پاکستان ٹرمینل لمیٹڈ پر برتھنگ کے دوران 2 جہازوں کے درمیان آپس میں رگڑ کی وجہ سے ٹولٹن نامی بحری جہاز سے متعدد کنٹینر سمندر میں گر گئے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.

متعدد کنٹینر سمندر میں ڈوب گئے جن میں کروڑوں روپے کا سامان بھرا ہوا ہے۔

حادثہ جہاز کو برتھ پر لگانے کے دوران پیش آیا اور چند گھنٹوں کیلئے ٹرمینل پر جہازوں کی آمدو رفت معطل رہی تاہم رات گئے آمدورفت بحال ہوگئی، کراچی پورٹ ٹرسٹ نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کے پی ٹی پائلٹ بوٹس کو ایک سینئر پائلٹ چلا رہے تھے جو جہاز کو برتھنگ کر رہے تھے، تاہم اس دوران جہاز کا انجن اسٹارٹ ہونے میں مشکلات پیدا کررہا تھا جبکہ تیز سمندری لہروں نے بھی جہاز کو برتھنگ میں مشکلات پیدا کیں جس کے باعث ہمبرگ سے برتھ پر آنے والا جہاز ٹکرا گیا،جہازوں میں رگڑ کے باعث جہاز پر موجود کنٹینرز سمندر میں جا گرے۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران بندر گاہ پر 12 جہازوں کی آمد ہوئی جبکہ اس دوران 13جہاز بندر گاہ سے روانہ ہوئے اور ایک لاکھ دس ہزار 596ٹن کارگو ہینڈل کیا گیا۔