مایا سرمایا: کوئلے سے بجلی کی پیداوار باعث تخریب کیوں؟

March 21, 2018

سائنس کے بارے میں دنیا دو مکاتب فکر میںتقسیم ہے، ایک کا موقف ہے کہ دنیا میں جتنی بھی ترقی ہوئی ہے، وہ سائنس کی موہون منت ہے، مثلاً انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیوکلیئر، وائرلیس ، سیلولر فونز، ٹیلی ویژن، خلائی پرواز چاند کی تسخیر، آواز سے تیز جہاز، دل اور گردے کی پیوندکاری مختلف بیماریوں پر کنٹرول و علاج، گھریلو آسائشیں، ایئرکنڈیشنر، فرج وغیرہ نشر و اشاعت کی دریافتیں، جدید مشینوںجیسی سہولتیں یہ سب سائنس ہی کے کرشمے ہیں ،لیکن آب و ہوا کی تبدیلی، صنعتی فضلا، زہریلی گیسیں اور ان کا اخراج، طبی فضلا اور انسانی فضلے کو ٹھکانے نہ لگانا ، سمندری زندگی کی تباہی اور کاربن سے دُور دُور تک تیزابی بارشوں کا برسنا زحمت کے ساتھ انسانی زندگی کا مفقود ہونا، سائنس نے ایٹمی اور کیمیائی اسلحہ بناکر صفحہ ہستی سے انسان کو نابود کرنے کا سامان کردیا ہے۔

اس سے زمین، سمندر اور ہوا تینوں میںآلودگی کے پھیلائو سے زندگی میں میکانیت آگئی ہے ،جس میں سانس لینا بھی دشوار ہوگیا ہے۔

کہیںسیلاب اور کہیںخشک سالی، انسان، انسان نہیں رہا روبوٹ بن رہا ہے، احساس ختم ہورہا ہے، فطرت سے دُور ہوچکا ہے۔ اس موقف کے حامی سائنس کو زحمت قرار دیتے ہیں۔ سچ پوچھئے تو حقیقت ان دونوں کے درمیان ہے اور سائنس خود حقیقت نہیں، بلکہ حقیقت کی تلاش کا ایک ذریعہ ہے، لیکن انسان اسلحہ سازی اور آب و ہوا کی تبدیلی اور کوئلے سے بجلی پیدا کرکے کاربن میں اضافہ کررہا ہے۔

عجب سانحہ یہ بھی ہے کہ پاکستان اور دنیا کے لاتعداد ملکوںنے کاربن کے پھیلائو اور اس کےاخراج کے خلاف پیرس کا معاہدہ کررکھا ہے۔ اس کی خلاف ورزی کھلے عام ہورہی ہے، نہ کوئی امریکا سمیت اس بارے میں سنجیدہ ہے نہ کسی کو کرہ ارضکی تباہی کا احساس ہے۔

لالچ، ہوس، منافع اور سود خوری نے لگتا ہے کہ انسان کو انسان پر فتحپانے کے ساتھ فطرت پر حاوی آنے کی خواہش نے انسان کو درندہ بنادیا ہے، اس لیے سائنس کا صحیح یا غلط استعمال ہی اس کو ذریعہ تعمیر یا باعثتخریب بناتا ہے۔2016 میں پاکستان نے دنیا کے دوسرے ممالک کی طرح پیرس معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

یہ آب و ہوا کی تبدیلی کے خلاف اقدامات کرنے کا معاہدہ ہے، جس سے کرہ ارض کی حدت میں کہیں کمی کہیں اضافہ دیکھنے میںآرہا ہے۔ کہیںسونامی اور کہیںخشک سالی سےزراعت اور انسانی زندگی تباہ ہورہی ہے۔ حال ہی میں بتایا گیا ہے کہ کیپ ٹائون میں پانی بالکل ختم ہوگیا ہے، چین، پاکستان اور پولینڈ میں کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے تعمیر کئے جارہے ہیں۔

چین میں ایک علاقہ کاربن کے پھیلائو سے رہنے کے قابل نہیںرہا۔ پولینڈ کے ایک علاقے میں جہاںکوئلے سے بجلی پیدا کرنے کے پلانٹس لگائے گئے ہیں،وہاں آدھی آبادی اسپتالوںمیں دمہ اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہے اور آدھی دنیا جو وہاںآباد ہے ماسک لگاکر باہر نکلتی ہے۔ پاکستان میں چین کی مدد سےسی پیک کے تحت کئی کوئلے کے پلانٹس تعمیر کئے جارہے ہیں۔

2020 میں ساہیوال میں 6900 میگاواٹبجلی کوئلے سے پیدا کی جائے گی، جس کا کل ہدف 1320میگاواٹہے۔یہ پیرس معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے، کیونکہ اس کا آب و ہوا سے براہ راست تنازعہ ہے۔ فوسل فیول (Fossil Fuel) جس کے معنی یہ ہیںکہ ماضی کے کسی ارضیاتی دور کے پودے یاجانور کے ڈھانچے قدیم نہایت گلے سڑے یا بقیہ آثار جو زمین کی سطحیا طبقات میں سے دریافت ہوئے ہوں،زمین کندہ یا زمین سے کھود کر نکالا ہوا، متحجد، رکازی، عہدپارینہ کا رد شدہ نظام، پرانا، متروک، غیر مستعمل، یعنی ان مردہ آثار سے فیول بنایا جاتا ہے۔

ایک تو گاڑیوں، بیل سے اس کا اخراج اور دوسرا کوئلے سے کاربن کا اخراج آب و ہوا کےلیے قیامت خیز بن رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بجلی سے فوسل فیول پیدا کیا جارہا ہے۔سب سے زیادہ مہلک کوئلے سے بجلی پیدا کرنا ہے، عالمی سطحپر اس سے کاربن کا اخراج ہورہا ہے، جو آکسیجن کو ہضم کررہا ہے، اس لیے کرہ ارضکا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے، اس ہوا میںآلودگی اسموک کی وجہ بن رہی ہے۔ پنجاب میں جسے دھند کہا جاتا تھا، آج یہ اسموک بن گئی ہے، جو کوئلے سے بجلی پیدا کرنے کا شاخسانہ ہے۔

گزشتہ جولائی میں سی پیک کے تحت ساہیوال میں 1320 میگاواٹ منصوبے کا آغاز کیا گیا اور ایک یونٹ پورٹقاسم پر بھی قائم کیا گیا ہے ،جو 2x660 میگاواٹکا ہے۔ اسے نیشنل گرڈسے جوڑدیا گیا ہے، حالانکہ ونڈ اور سولر انرجی شفاف انرجی ہے۔

دھوپ اور ہوا سے چلنے والے یہ منصوبے کراچی کےلیے نہایت مناسب ہیں ،لیکن چین نے کوئلے کو جانے کیوں ترجیح دے رکھی ہے۔ پاکستان کے ماہرین بھی اس پر خاموش ہیں۔ پورٹ قاسم پر دوسرا منصوبہ 660 میگاواٹکا جون 2018 میں شروع ہوگا۔ قطر سے LNG گیس بھی پورٹ قاسم پر اترے گی، یہ منصوبہ بھی متنازع ہے۔

بجلی اور اس طرحکے کئی منصوبوںکی پوشیدہ لاگت کا اندازہ کون لگائے، کیونکہ یہ ایک پراسرار معمہ ہے۔ ماہرین اس لیے نہیںبولتے کیونکہ وہ بھی پاکستان میں بہتی گنگا میں ہاتھ صاف کرنا چاہتے ہیں، جس طرح بڑے بڑے وکیل یہ جانتے ہوئے بھی کہ منی لانڈرنگ ہورہی ہے اور بڑے حجم میں ہورہی ہے، کون کررہا ہے، لیکن بولتے نہیں۔ورنہ مقدمات نہیں ملیں گے۔

سینٹکے انتخابات سمیت یہ سب باتیںجو عوام دیکھ رہی ہے، یہ سب لبرل جمہوریت کا حسن ہے، جس میںکہا جارہا ہے کہ ملیریا کی سردی آگ تاپ لینے سے ختم ہوجائے گی۔ کوئی دوا کی ضرورت نہیں۔ ایک خبر یہ بھی ہے کہ گوادر میں کوئلے سے 300 میگاواٹ کا ایک منصوبہ تعمیر کیا جارہا ہے، یہاں جو چار پاور جنریشن پروجیکٹس لگ رہے ہیں،اس کا کوئلہ امپورٹ کیا جائے گا، لیکن یہ معلوم نہیں بلوچستان چھملانگ میںجو کوئلہ بڑے پیمانے پر نکالا جارہا تھا، اس کا حشر ہماری حکومتوں نےکیا کیا ہے،جو صرف کرنسیاں گننا جانتی ہیں۔ البتہ سی پیک کے تحت تھرکول کو زیراستعمال لارہی ہے۔

یہاں اینگرو بڑا کام کررہی ہے اور حکومت سندھ بھی پہلی بار سنجیدگی سے کام کررہی ہے۔دیکھنا یہ ہے کہ کیا یہاںسپر ٹیکنالوجی استعمال ہورہی ہے یا نہیں۔ سندھ میں قدرتی گیس بھی 67 فیصد پیدا ہورہی ہے۔ سندھ حکومت کو چاہیے کہ وہ نئے شہر بسائے، تاکہ کراچی سے بوجھ کم ہو۔ سندھ کی غربت کو کم کرے۔

سندھ میں اینگرو تھر میں پاور منصوبہ 660 میگاواٹ لگارہی ہے۔ اسی طرح تھر انرجی 1320 میگاواٹ کا منصوبہ لگارہی ہے۔مٹیاری میں بھی ایک بجلی پیدا کرنے کا منصوبہ لگایا جارہا ہے، لیکن منصوبہ سازوں اور ماہرین نے آلودگی کے تدارک کے بارے میں کچھ نہیںبتایا۔ اینگرو کا ایک پروجیکٹ اکتوبر میں شروع ہونے والا ہے اور کچھ جون 2019 میں شروع ہوں گے۔ تین مزید منصوبے آئی پی پی IPPنے شروع کررکھے ہیں، جو دسمبر 2020 میں مکمل ہوںگے۔

عجیب بات یہ ہے کہ چین نے بھی پیرس معاہدے پر دستخط کررکھے ہیں اور 195 ممالک نے دنیا بھر سے اس معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔ چین نے اپنے ایک علاقے میں جہاں اندھیروں اور سیاہی کا راج کوئلے پلانٹس کی وجہ سے ہے۔ جنوری 2017 میں اچانک 103 کوئلے کے منصوبوںکو روک دیا ہے، جن کی لاگت 62 ارب ڈالر بنتی ہے اور انہیںگیارہ صوبوں میں تعمیر کرنا تھا۔

تو سوال یہ پیدا ہوتا ہے کوئلے کے پلانٹس چین کی مدد سے پاکستان میں کیوںلگائے جارہے ہیں۔ بیجنگ میں شفاف ہوا کےلیےچینی حکومت نے ایک مہم بھی چلارکھی ہے، اسی لیے یہاں ایک کوئلے کا پلانٹ، جس نے 845 میگاواٹبجلی پیدا کرنا تھی، گزشتہ مارچ کو اس منصوبے کو بند کردیا گیا ہے ، اسی طرح کے کئی کول پلانٹس 2014 میں بند کردیئے گئے۔ بیجنگ میں صاف انرجی کے تحت 27 منصوبے لگائےجارہے ہیں۔ یہ سب کے سب متبادل شفاف انرجی کے پلانٹس ہیں۔ ان سب کی گنجائش پیداوار 1300 میگاواٹ ہے۔ لیکن پاکستان میںکوئلے کے پلانٹس لگائے جارہے ہیں۔

بالکل اس کے برعکس چین کول فائیرڈ پلانٹس برآمد کررہا ہے۔ حیرت کی بات ہے کہ چین تیسری دنیا میں ایک سو 100 سے زائد پاور جنریشن پلانٹس 21 ملکوںمیں تعمیر کررہا ہے۔

کاربن کے بارے میں دنیا بھر میں اس سلسلے میں تشویش پائی جاتی ہے، لیکن چین سے کوئی سوال نہیںکررہا ہے۔ پاکستانی حکومتوں کو سوال کرنا نہیں ۔ حالانکہ پاکستان کے علاوہ یہ کوئلے کے منصوبے بنگلہ دیش، انڈونیشیا، مصر، ایران، ویتنام اور افریقی ممالک میںلگائے جارہے ہیں۔ چونکہ چین میں کوئلے کے تمام منصوبے بند کردیئے گئے ہیں، اس لیے ڈیزائن انجینئرنگ اور مشینری پہلے ہی تیار پڑی ہے۔

چینی کمپنیوں کے 55 گیگاواٹکی پیداوار منسوخہوگئی تھی، وہ اب مذکورہ ممالک میںلگائے جارہے ہیں،اس لیے یہ ٹیکنالوجی اور مشینری برآمد کی جارہی ہے، یہ ٹیکنالوجی بھی آئوٹ ڈیٹڈ اور متروک ہوچکی ہے اور پلانٹس کے ماڈل بھی پرانےہوچکے ہیں۔ پاکستان اور مذکورہ ملکوںکے ماہرین کے منہ میںزبان ہے تو اس بارے میں سچ بولیں۔

پیرس معاہدے پر دستخط کرنے والے ممالک کیوںخاموش ہیں۔ ٹھیک تو کہا تھاانشورنس کمپنی کے مالک نے کہ ان کےلیے مرا ہوا آدمی زندہ آدمی سے زیادہ قیمتی ہے، اسی لیے تو ہیروئن اور گٹکا منافع کےلیے انسانوں کو پلایا اور کھلایا جارہا ہے۔

چین کے بینکوں کے مزے ہیں، وہ ان برآمد کردہ متروک کوئلے کے پلانٹس کےلیے قرضے فراہم کررہے ہیں، لیکن سود پورا لیں گے۔ پاکستان اس وقت 89 ارب ڈالرز کے بیرونی قرضوں کی انتہا کو پہنچ گیا ہے،جس میں چین کے 60 ارب ڈالرز کے قرضے شامل نہیں ہیں۔پاکستان میں سینٹ سینٹ کا کھیل کھیلا جارہا ہے، یہی جمہوریت کا حسن ہے کہ جہالت پھیلائو اور کک بیک کھائو اور باہر کے ملکوں میں رہو۔

پاکستان کی عوام کو جہالت کی افیون پلائو، کیونکہ جہالت کی کوئی ویکسین نہیں ہے۔ کوئلے کے بارے میں ماہرین کہتے ہیں کہ اس میںجس قدر استعداد کار ہوگی، اس کا تصرف کی استعداد کار اتنا ہی کم ہوگا۔ ماہرین کو بتانا ہوگا کہ ایسا کیوں ہے؟ چین کے ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سے کاربن کا اخراج کم ہوگا۔ ظاہرہے نالائق آدمی کم کام ہی کرے گا۔ روایتی ’’سب کریٹی کل‘‘ ٹیکنالوجی، جس کی استعدادکار 33 سے 38 فیصد ہے، وہ متروک ہوچکی ہے۔

تکنیکی طور پر جو’’سپر کریٹی کل‘‘ ٹیکنالوجی کی بات ہورہی ہے،اس پر جرمن تحقیق کررہا ہے، تاہم اس کی استعداد کار 48 فیصد ہے، اس کا کوئلہ 565 سی درجہ حرارت پر آپریٹکرتا ہے، اس کا دبائو 250 بار ہے۔ جرمنی کی تحقیق کے مطابق اگر اسے 700 سی تک بوائل کیا جائے تو پھر استعداد کار 50 فیصد ہوسکتی ہے، لیکن المیہ دیکھیںکہ گوادر میں سب کریٹی کل ٹیکنالوجی پر پلانٹ لگائے جارہے ہیں، یہاںشفاف پانی کےلیے ڈی سیلی نیشن پروجیکٹس اب تک نہیںلگائے گئے۔

کہتے ہیں کہ سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی پلانٹس ساہیوال، پورٹ قاسم، چین حب پاور پلانٹ میںلگائے جارہے ہیں، جن کی استعداد 50 فیصدہوگی، لیکن سائیڈ افیکٹکوئلے ہی کے ہوںگے، کیونکہ ان میں اسٹیٹآف دی آرٹ ایڈوانس ٹیکنالوجی کے سپر کریٹیکل ٹیکنالوجی نہیں لگائی جارہی ہے، جو کاربن کا توڑہے، کیونکہ یہ زیادہ مہنگی ہے۔ پاکستان میںجتنے ماڈل پلانٹس لگائے جارہے ہیں،وہ ایک ہزار میگاواٹ سے کافی کم ہیںاور عالمی ماہرین کی رائے ہے کہ ایک ہزار میگاواٹ کے سول فائیرڈپلانٹ عالمی سطحپر زیادہ تکنیکی لحاظ سے اچھے سمجھے جاتے ہیں اور اقتصادی طور پر ان کی لاگت بھی کم ہے۔ چین تو اپنے ملک میں سپر ٹیکنالوجی پر کام کررہا ہے، لیکن پاکستان میںمتروک ٹیکنالوجی پر کام ہورہا ہے۔

مستقبل میں پاکستان میںجتنے کول پلانٹ لگائے جارہے ہیں، مقامی کوئلے کو استعمال کریں گے، لیکن ماحول کا کیا ہوگا؟ یہ کوئی نہیں سوچتا جو المیہ ہے۔