غیر ملکی کمنٹیٹرز کو لاہور کیسا لگا؟

March 20, 2018

پاکستان سپر لیگ کے غیرملکی کمنٹیٹر میچ سے پہلے لاہور شہر گھومنے نکل آئےاور شہر کی خوبصورتی کے گرویدہ ہوگئے ۔

کمنٹیٹر ایلن ولکنز، ڈیرن گنگا اور سابق ٹیسٹ کرکٹر ماجد خان اندرون شہر پہنچ گئے اور انہوں نے مسجد وزیر خان، شاہی حمام اور اندرون شہر کا دورہ کیا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


غیر ملکی کمنٹیٹر تاریخی عمارتیں دیکھ کرنہ صرف حیرت زدہ رہ گئے بلکہ شہر کی خوبصورتی دیکھ کر خوب تعریفیں بھی کیں۔

سیر تفریح کے بعد کمنٹیٹر ایلن ولکنز کا کہنا تھا کہ پرانا لاہور شہر دیکھ کر بہت اچھا لگا۔

گلمورگن کے اپنے پہلے کپتان ماجد خان اور ڈیرن گنگا کے ساتھ گھومنا اچھا لگا۔

یاد رہے کہ کمنٹیٹر ایلن ولکنز اور ڈیرن گنگا کل ہی پاکستان پہنچے ہیں ۔

وہ پی ایس ایل کے لاہور میں کھیلے جانے والے 2 پلے آف میچز اور کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے فائنل میچ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔