کراچی چیمبر کےممبران کو31مارچ تک ممبرشپ کی تجدید کروالینے کی ہدایت

March 21, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) نے ممبران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی سالانہ ممبرشپ کی تجدید 31مارچ 2018 سے قبل کروا لیں تاکہ انھیں ممبر شپ کے حوالے سے کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے، کراچی چیمبر سے جاری ایک بیان کے مطابق ٹریڈ آرگنائزیشن ایکٹ 2013 کے تحت کے سی سی آئی نے ممبرشپ کی تجدید کرانے کی آخری تاریخ 31مارچ 2018 مقرر کی ہے اورکراچی چیمبر میں سالانہ ممبرشپ کی تجدید کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔کے سی سی آئی کے مطابق ممبرشپ کی تجدید کے لیے مقررہ فیس کے ہمرا ہ اگر قابلِ اطلاق ہو تو سیلز ٹیکس اورانکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کے ثبوت بھی جمع کرانے ہوں گے، مقررہ تاریخ تک تجدید نہ کرانے پر ممبرشپ معطل کردی جائے گی جس کے نتیجے میں درخواست گزار کو ممبرشپ حاصل کرنے کے پورے عمل سے دوبارہ گزرنا ہوگا۔