جامعہ اردو کے تحت یوم پاکستان کے سلسلے میں کل تقریب ہو گی

March 21, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی اردو یونیورسٹی، عبدالحق کیمپس کے تحت ’’اللہ کی ہے شان میرا پاکستان‘‘ کے موضوع پر جمعرات22مارچ کو شام5بجے یوم پاکستان کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام کیا جارہا ہے جس کی صدارت شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹرایس الطاف حسین کریں گے۔ پروگرام میں طلباء و طالبات ملی نغمے، ٹیبلوز ، خاکے اور تقاریر پیش کریں گے۔