خواتین سے لوٹ مار کرنے والا گروہ سرگرم،3 خواتین کے پرس چھین لئے

March 21, 2018

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) نسیم نگر تھانے کی حدود میں وادھواہ روڈ پر ماروی لان کے قریب موٹرسائیکل پر سوار 2 مسلح افرادایک خاتون سےپرس جس میں20ہزار روپے اور ایک موبائل فون تھا چھین لیا۔ اے سیکشن تھانے کی حدود لطیف آبادنمبر 8جامع کلاتھ مارکیٹ سے خریداری کے بعد واپس گھرجانے والی خاتون سے موٹرسائیکل پرسوار مسلح افراد نے پرس جس میں12ہزارروپے اورموبائل فون تھا چھین کرفرار ہوگئے، علاوہ ازیںپھلیلی تھانے کی حدود میں کلاتھ مارکیٹ کے علاقہ میں موٹرسائیکل پر سوار 3مسلح افراد ایک خاتون سے اسکا پرس جس میں 14ہزارروپے اورموبائل فون چھین کرسے ہوگئے۔ اسٹریٹ کرائم کی کارروائیوںمیں اضافے اوربالخصوص خواتین کے ساتھ وارداتوں کے واقعات پر خواتین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔