اسٹیفن ہاکنگ کی ارتھی 31 مارچ کو جلائی جائے گی

March 21, 2018

معروف سائنسدان اسٹیفن ہاکنگ کو سپرد خاک کرنے کے بجائے ان کی ارتھی جلائی جائے گی، ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔

برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ آنجہانی سائنسدان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں ادا کی جائیں گی جس کے بعد ان کی راکھ معروف زمانہ سائنسدان آئیزیک نیوٹن اور چارلس ڈارون کی قبور کے نزدیک دفنائی جائے گی۔

اس سے قبل ویسٹ منسٹر چرچ سے متصل قبرستان میں سر آئیزیک نیوٹن کو 1727 ءاور چارلس ڈارون کو 1882 ءمیں نیوٹن کودفن کیا گیا تھا۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اسٹیفن ہاکنگ کے بیٹوں لوسی، روبرٹ اور ٹم کے مطابق ان کے والد نے گونویلے اینڈ سیسز کالج میں زندگی کے 50 سال سے زائد عرصہ خدمات انجام دیں، اس لیے ہم نے فیصلہ کیا کہ ان کی آخری رسومات کالج سے متصل چرچ میں ادا کی جائیں۔

اسٹیفن ہاکنگ کے بچوں کا مزید کہنا ہے کہ ان کے والد کی زندگی اور کام بہت سے لوگوں کیلئے تھا جن میں مذہب پسند اور لادین دونوں طرح کے افراد شامل ہیں، اس لیے ان کی آخری رسومات 31 مارچ کو ویسٹ منسٹر چرچ میں روایتی انداز میں ادا کی جائیں گی۔

واضح رہے کہ اسٹیفن ہاکنگ موٹر نیورو کے مرض میں مبتلا ہوکر 14 مارچ کو 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے ۔