پاناما کے فیصلے کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی، مریم نواز

March 21, 2018

سابق وزیر اعظم کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ پوری قوم دیکھ رہی ہے،پاناما کیس میں اقامہ پر نا اہلی ہوئی، پاناما کے فیصلے کی زد میں اب بڑی دنیا آئے گی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا نمائندوں سے مختصر بات کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے کے اثرات ملک پر بھی ہوئے، لوگوں پربھی پڑیں گے، ہم نہیں چاہتے کہ پاناما فیصلے کے اثرات کسی پرپڑیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاناما فیصلے میں منتخب وزیراعظم کے ساتھ ناانصافی ہوئی ہے۔