بھاری بھرکم ٹینک 30سیکنڈ ز میں 10میٹر تک کھینچ کر نیا ریکارڈ قائم

March 21, 2018

بھاری بھرکم وزن اٹھا کر مقابلہ جیتنے کے تو کئی ایونٹس آپ کی نظروں سے یقیناًگزریں ہونگے لیکن ہاتھوں کے بل چلتے ہوئے بھاری بھرکم ٹینک کھینچناہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

آسٹریلیاسے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک طاقتور شخص نے اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ کرتے ہوئے 8ٹن وزنی بھاری بھرکم ٹینک 30سیکنڈز میں10میٹر تک کھینچنے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا کہ دیکھنے والے نا صرف پلکیں جھپکنابھول گئے بلکہ نیا ریکارڈ بھی قائم کرلیا ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


اس نوجوان نے اپنے ہاتھوں کے بل اْلٹے کھڑے ہوکر رسی کو کمر کے گرد باندھا جبکہ دوسرا سرا ٹینک پر باندھ دیا جس کے بعد اس بھاری بھرکم ٹینک کو یوں کھینچا کہ جیسے یہ اْسکے بائیں ہاتھ کا کھیل ہو۔

فولادی شخص کے اس کارنامے پر جہاں وہاں موجود افراد بھی حیران رہ گئے اور اْسکی طاقت و مہارت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔