تتلیوں ستاروں سے سجے، ننھی پریوں کے کمرے

March 22, 2018

اگرآپ اپنی بیٹی کے لیے بیڈ روم آئیڈیاز کی تلاش میں ہیں تو یاد رکھیں، اس کے کمرے میں وہ سب ہونا چاہیے، جو اسے پسند ہے۔ ایک بڑی عمر کی عورت کے مقابلے میں لڑکی کی سوچ مختلف ہوتی ہے۔

اس کے لیے اس کا بیڈروم صرف سونے کی جگہ نہیںہوتی، بلکہ ایک لڑکی اپنے بیڈ روم کو ایک ایسی جگہ کے طور پر دیکھتی ہے، جہاں وہ دنیاوی Demandsاور قوانین سے خود کو آزاد محسوس کرسکے۔ آج کی ٹین ایجر لڑکیاں، ڈیزائن کے معاملے میںبہت Consciousاور نئے نئے ٹرینڈز سے باخبر ہوتی ہیں۔

سائز کے برعکس، لڑکی کا کمرہ اتنا متنوع ہونا چاہیے کہ وہ اس میں اچھل کود بھی کرسکے، ہوم ورک بھی آسانی سے کردیا کرے، دوستوں کے ساتھ مستی بھی کرسکے، آرام سے وقت بھی گزار سکے اورپرسکون نیند پر بھی کوئی سمجھوتا نہ ہو۔

چاہے پریوں کی کہانی میں بتائے گئے شہزادی کے بیڈ روم جیسا کمرہ سجانا ہو یا فلورل فرنشنگ کی حامل عمدہ اور نفیس Themeکے مطابق کمرے کو ترتیب دینا ہو، آپ اپنی شہزادی کے لیے گھر میں ایک چھوٹی سی جنت تخلیق کرسکتے ہیں۔

ایک لڑکی کا کمرہ مندرجہ ذیل خصوصیات کا حامل ہونا چاہیے۔

بکھرا سامان

سمیٹ کر رکھنا

لڑکیاں اپنے کمرے کو ترتیب میںرکھنا پسند کرتی ہیں، اس لئے ان کا کمرہ اس طرح ڈیزائن کرنا چاہیے کہ وہ کمرے میں سامان سمیٹ کر رکھ سکیں۔ سمٹا ہوا سامان کمرے کو کشادہ دکھاتا ہے اور کمرہ صاف ستھرا اور وسیع نظر آتا ہے اور طبیعت میں بے زاری اور اکتاہٹ نہیں ہوتی بلکہ سکون محسوس ہوتا ہے۔

سامان کا انتخاب

لڑکیاں ہلکے، آرام دہ اور روشن رنگ پسند کرتی ہیں، اس لئے ان کے کمرےمیں ہلکا پھلکا اور ضروری فرنیچر رکھا جائے مثلاََ پلنگ، کرسی، میز اور الماریاں جو اگر دیوار گیر ہوں تو زیادہ بہتر ہے۔ کوشش کرنی چاہئے کہ مختلف خانوں کے سائز کے مطابق سامان سمیٹا جائے تا کہ تمام اشیاء کو ان الماریوں میں اچھے طریقے سے رکھا جا سکے۔

فرشی قالین

لڑکیوں کے خواب گاہ میں ایک جدید فرشی قالین کی بہت اہمیت ہوتی ہے۔ تاکہ جب وہ پلنگ پر سکڑ کر بیٹھنے کے بجائے فرش پر آرام سے بیٹھنا چاہیں تو انھیں معلوم ہو کہ قالین ان کی یہ ضروری پوری کرنے کے لیے موجود ہے۔ فرشی قالین ایسی جگہ ہے، جہاں وہ اپنی دوستوں کے بیٹھ کر پر سکون ہو کر اپنا کام کرسکتی ہیں۔ قالین گرمی اور سردی میں یکساں سہولت کا حامل ہوتا ہے۔

کھلونوں، کتابوں اور ضروری اشیاء کی جگہ

اگر بیٹیاں کھلونے کھیلنے کی عمر کی ہیں تو پھر ان کے کھلونوں کو ایک بیگ میں بھر کر رکھ لیا جائے تا کہ جب ان کا جی چاہے وہ ان سے کھیل لیں پھر اسی بیگ میں بھر کر انھیں واپس رکھ لیں۔ تا کہ سارے کھلونے ایک ہی جگہ رکھے جا سکیں۔

دوسرے نو عمر یا نوجوان بچیوں میں کھیلنے کے انداز دوسری طرح کے ہوتے ہیں۔ اسی صورت میں سامان بھی مختلف ہوتے ہیں مثلاََ گڑیا، برتن، کتابیں وغیرہ اور اسی طرح کی چیزیں جو انہیں تفریح کے ساتھ ساتھ کچھ سیکھنے میں بھی مدد دے سکیں۔

اسٹوریج کاانتظام

لڑکیوں کے کمرے میں اسٹوریج کا مناسب انتظام ہوناضروری ہے، کیوں کہ وہ کمرے کی Neat and Clean Lookپر کبھی سمجھوتا نہیں کرتی۔ ان کے کمرے میںدرج ذیل اسٹوریج آئٹمز رکھنے پر غور کیا جاسکتا ہے۔

ث ڈریسرز

ثشیلف

ثبیڈ کے نیچے اسٹوریج کی جگہ

ثبیڈ کے ساتھ وال کیبنیٹ

ان چند باتوں کو مدنظر رکھ کر آپ لڑکیوں کے لیے ایک بہترین کمرہ سجاسکتے ہیں۔

لڑکیاں اپنے کمرے میں کیا چاہتی ہیں؟

لڑکیوں کے لیے ان کا کمرہ، سونے کی جگہ سے کہیں آگے کی چیز ہوتا ہے۔ جیسے جیسے وہ اپنی چھوٹی سی دنیا کو Exploreکرتی ہیں، ان کے لیے اپنے کمرے میں مذاق مستی کرنا، کتابیں پڑھنا اور دوستوں کے ساتھ پرسکون ماحول میں خوش گپیاں لگانا سونے سے زیادہ اہمیت کا حامل بن جاتا ہے۔ smartgirl.orgکی جانب سے کرائے گئے ایک سروے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکیاں، دوستوں کے ساتھ گروپ فوٹو کا پوسٹراپنے کمرے کی دیوار پر آویزاں کرنے کی خواہش سب سے زیادہ رکھتی ہیں۔

ان سب باتوں کو جاننے کے بعد، اب آپ جان چکے ہیں کہ لڑکیاں اپنے کمرے میں کیا چاہتی ہیں، اس لئے آپ کو ان کا کمرے سجانے، بنانے اور ڈیزائن کرنے سے پہلے ان چیزوں کا خصوصی طور پر خیال رکھنا چاہیے۔

ثسونے کی جگہ

ثپڑھنے کی جگہ

ثدوستوں کے ساتھ بیٹھنے کی جگہ

اگر اسپیس کی تنگی ہے تو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے ملٹی Purposeروم ڈیزائن کرسکتے ہیں۔ اس کے لیے کچھ آئیڈیاز اس طرح ہوسکتے ہیں:

-پڑھنے کے لیے عمودی اسٹرکچر کا اسٹڈی ایریا۔لکھنے کے لیے ایک ہموار سطح بنائیں، اور پڑھائی کا سامان اور دیگر چیزیں رکھنے کے لیے اس کے اوپر اور نیچے والی جگہ استعمال کریں۔

ث بیڈ کے فٹ بورڈ یا سائیڈ بورڈ کے ساتھ ایک چھوٹا سا بینچ بیٹھنے کے لیے اچھی جگہ ثابت ہوسکتا ہے

ثکمرے کےایک کونے میں تکیے اور غالیچہ رکھ کر کم جگہ کا مسئلہ حل کیا جاسکتا ہے۔

ثایک چھوٹی سی صوفہ ٹیبل رکھ کر اسے کئی طرح کے کاموںمیں استعمال میں لایا جاسکتا ہے۔

گرل روم کے کچھ آئیڈیاز

پنک بیڈروم

کمرے کے ہر حصے کے استعمال کا مقصد واضح ہونا چاہیے۔کونے میں ٹیبل کو کس قدر مہارت سے رکھا گیا ہے کہ چھوٹی سی جگہ میں اس پر ضروری سامان رکھنے کے علاوہ، اس میں درازیں بھی دی گئی ہیں، جب کہ دیوار پر تین مختلف ڈیزائن کے آئینے بھی آویزاں ہیں۔یہ کمرہ ویک اینڈ پر لمبی نیند سونے کے لیے بہترین ہے۔

گرلزChicبیڈ روم

گلابی پردے، گلابی بیڈم، جب کہ پس منظر میںسفید رنگ کی پینل نما ڈیزائن کی دیوار۔ یہ سب کمرے کو Cosy Feelدینے کے لیے کافی ہے۔ دیوار پر لکڑی کا Railکھلونے اور بیگ رکھنے کے لیے جگہ بنانے کا ایک عملی نمونہ ہے۔

ٹین ایجرز بیڈ روم

آدھا گلابی، آدھا پھولوںکے ڈیزائن کا وال پیپراور سامنے کی دیوار پر Vintageآئٹمز کا ذہانت سے استعمال۔ بیڈ اور ٹیبل کے درمیان چھوٹی سی جگہ کا استعمال بھی خوب کیا گیا ہے۔

فلورل بیڈ روم

ہرے اور سفید پینٹ ورک کو گلابی رنگ کے سجاوٹ کے سامان اور پھولوں کے ساتھ استعمال کریں۔ کھلونوں کو جس طرح سے ٹوکری میںرکھا گیا ہےاور یہ چھوٹا سا کمرہ جس طرح ترتیب بتارہا ہے، اس سے صاف ظاہر ہے کہ یہ کسی لڑکی کا کمرہ ہی ہے۔

پری نما بیڈ روم

سجاوٹی وال پیپر، خوب صورت تکیوں اور پھولوں کے ساتھ بنی رنگ برنگی بتیوں کی مدد سے اپنی بیٹی کے لیے یہ پری نما بیڈ روم سجائیں۔ بیڈ کے نیچے اسٹوریج کی جگہ کے باعث کمرے میں بے ترتیبی نام کی کوئی چیز نظر نہیںآتی۔