اس جمہوریت کیخلاف ہیں جس کے علمبردار ٹرمپ ہیں، سراج

March 22, 2018

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہےکہ اس جمہوریت کے خلاف ہیں جس کے علمبردار امریکی صدر ٹرمپ ہیں ، خون کے آخری قطرے تک اس ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جنگ اور جدوجہد کرینگے۔

لوئر دیر میں جلسہ عام سے خطاب کرتےہوئے سراج الحق نے کہا کہ سعودی عرب کا اسرائیل اور بھارت کو اپنی فضائی حدود دینا قابل افسوس ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب علماء موجود ہوں تو ملک میں بدعات اور دجالی قوتوں کو جگہ نہیں ملے گی، امریکا کیلئے خطر ناک چیز ہمارا ایٹم بم نہیں بلکہ مدارس ہیں جن سے وہ ڈرتا ہے۔