لانڈھی، پرانے کپڑوں کے گودام میں آگ لگ گئی

March 23, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لانڈھی کے علاقے سیکٹر 36/Bمیں واقع بابو ہوٹل کے قریب واقع پرانے کپڑوں کے گودام میں جمعرات کی سہ پہر اچانک آگ بھڑک اٹھی ،آگ کی اطلاع پر 2فائر ٹینڈر اور پولیس موقع پر پہنچ گئی ، آگ پر ایک گھنٹے کی جدوجہد کے بعد قابو پالیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے۔