سیاسی و مذہبی تنظیمیں اصلاح کیلئے کارکنوں کو تربیت فراہم کریں،یعقوب شہباز

March 23, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شیعہ علماء کو نسل پا کستان صوبہ سندھ کے نائب صدر و پولیٹیکل سیکر ٹری محمد یعقوب شہباز نے کہاہے کہ سیا سی و مذہبی تنظیموں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے کارکنان کی تر بیت کے لئے پروگرام مہیا کریں ،تر بیت کے بغیرمعا شرے کی اصلاح کارکنان کے ہاتھ میں دے دی جائے تو فساد پیدا ہو تا ہے جو آج ہمارے معا شرے میں نظر آرہاہے ، آج پاکستان میں فساد ،کر پشن، لوٹ مار کی بنیادی وجہ بھی یہی ہے کہ جماعتوں نے اپنے کارکنان کی تر بیت کی طرف توجہ نہیں دی ۔سیا ستدانوں کے بڑے بڑے اسکینڈل منظر عام پر آرہے ہیں اگر ہمیں اپنے ملک کو مستحکم اور مضبوط بنا نا ہے تو پہلے اپنے کردار کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اخلاقی کمزوریاں ہی تنظیموں کی تبا ہی کا سبب بنتی ہیں۔