کراچی، بحریہ ٹاؤن میں بحریہ اسپورٹس سٹی کا قبضہ دینے کی تقریب

March 23, 2018

بحریہ ٹاؤن کراچی میں یوم پاکستان کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں بحریہ ولاز اور اسپورٹس سٹی کے پلاٹوں کا قبضہ دیا گیا، یوم پاکستان پر ہونے والی تقریب نے پلاٹ مالکان کی خوشیوں کو چار چاند لگا دیے۔

اس موقع پر اپنے خطاب میں احمد علی ریاض ملک نے کہا کہ بحریہ ٹاؤن کی ہمیشہ یہی کوشش رہی ہے کہ وہ پراجیکٹس کی بروقت تکمیل کریں۔

انہوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ پراپرٹی کی قبل ازوقت منتقلی اور صارفین کو آسانی فراہم کرنے میں کوئی کمی نا چھوڑیں۔