برطانیہ :پاور اسٹیشن کی بلند چمنی دھماکا خیز مواد سے زمین بوس

March 23, 2018

برطانیہ کی کاؤنٹی کینٹ میں پاور اسٹیشن کی 656فٹ بلند چمنی کو دھماکا خیز مواد سے زمین بوس کردیا گیا۔

برطانیہ میں پاور اسٹیشن کی تاریخی چمنی کو دھماکا خیز مواد سے لمحوں میں زمین بوس کردیا گیا۔یہ مناظربرطانیہ کی کاؤنٹی کینٹ کے علاقے Hooمیں دیکھے گئے جہاں1970میں بننے والی ایک پاور اسٹیشن کی 656فٹ بلند چمنی کو صرف چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیربنا دیا گیا۔

تاریخی چمنی کو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکا خیز مواد کا استعمال کر کے اُسے زمین بوس کردیا گیا جبکہ اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔