سعودی عرب کی جانب سے جان بولٹن کو امریکی قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کی ستائش

March 24, 2018

واشنگٹن (جنگ نیوز) سعودی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سے امریکی انتطامیہ کی دہشتگردی سمیت دو طرفہ امور پر گفتگو ہوئی ہے، سعودی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کی جانب سے جان بولٹن کو قومی سلامتی کا مشیر مقرر کرنے کے فیصلے کو بھی سراہا ۔ عرب نیوز کے مطابق سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے امریکہ میں موجود سعودی سفارتخانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد نے امریکی انتظامیہ سے دہشتگردی کے خاتمے سمیت دو طرفہ امن و امان کے قیام کیلئے بہت سے اہم معاہدات پر دستخط کئے ہیں، سعودی وزیر خارجہ نے صدر ٹرمپ کے مشیر قومی سلامتی کیلئے جان بولٹن کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک خود دار آدمی ہیں ، بولٹن ایران سے معاملات کے حل کیلئے موثرشخصیت ہیں ،ایران کو چاہئے کہ بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے یمن سے نکل جائے ، واضح رہے کہ سعودی ولی عہد اس وقت سعودیہ عرب میں ہی موجود ہیں جہاں ان کی منگل کو امریکی صدر سے ملاقات ترتیب دی جاچکی ہے۔