اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بچوں کی موجودگی پر برطانیہ کا اظہار تشویش

March 24, 2018

مقبوضہ بیت المقدس (اے ایف پی ) اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے والی فلسطینی نڈر لڑکی احد تمیمی کی سزا کو برطانوی حکومت نے فلسطینی نئی نسل کیلئے خوفناک علامت قرار دیا ہے، اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی بچوں کی موجودگی پر برطانیہ کا اظہار تشویش۔ برطانیہ کا کہنا ہے کہ فوجی کو تھپڑ مارنے سےاس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ کس طرح اس غیر حل شدہ تنازع نے نئی نسل کی زندگیوں کو خوفزدہ اور تباہ کیا ہوا ہے ۔ برطانوی وزیر برائے مشرقی وسطیٰ کا کہنا ہے کہ فلسطینی بچوں کی اسرائیلی جیلوں میں موجودگی برطانیہ کیلئے بے حد تشویشناک ہے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین اور ذمہ داریوں کے مطابق اپنی طرز عمل کو بہتر بنانے کے لئے یاد دہانی کرانا جاری رکھیں گے ۔ واضح رہے کہ احمد تمیمی کو8 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے ۔ ان پر اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارنے سمیت چار الزامات عائد کیے گئے ہیں ۔ وہ 1440 ڈالرز جرمانہ بھی اداکریں گی ۔ احد تمیمی کی پہلی ویڈیو11سال کی عمر میں سامنے آئی تھی جب وہ ایک فوجی کو مکے سے ڈرا رہی تھی۔