عدالتوں میں 18.5لاکھ مقدمات زیرسماعت ہیں، لاء اینڈ جسٹس کمیشن

March 24, 2018

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)لاء اینڈ جسٹس کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت ملک بھر کی تمام عدالتوں میں ساڑھے 18 لاکھ سے زائد مقدمات زیر سماعت ہیں ۔ رپورٹ کے مطابق جنوری 2018 سے اب تک سپریم کورٹ، وفاقی شرعی عدالت، پانچوں ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں مجموعی طور پر ساڑھے 18 لاکھ سے زائد مقدمات زیرسماعت ہیں ، جنکی تفصیل کچھ اس طرح ہے ،اس وقت سپریم کورٹ میں 38000 ،لاہور ہائی کورٹ میں 150000 ، سندھ ہائی کورٹ میں 94000 ،پشاور ہائی کورٹ میں 30000 ، بلوچستان ہائی کورٹ میں 6000 جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں 16000 مقدمات زیر سماعت ہیں، رپورٹ کے مطابق پنجاب کی ضلعی عدلیہ میںاس وقت 11 لاکھ جبکہ سندھ کی ضلعی عدلیہ میں 96000 مقدمات زیر سماعت ہیں ۔