ٹرمپ انتظامیہ مزید روسی سفارتکاروں کو بے دخل کریگی

March 24, 2018

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مزید روسی سفارت کاروں کی بے دخلی کی تیاریاں جاری ہیں۔

اس بات کا دعویٰ امریکی میڈیا کی جانب سے کیا گیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے مزید روسی سفارت کاروں کو امریکا سے بے دخل کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

سفارت کاروں کی بے دخلی کا فیصلہ برطانیہ میں گیس حملے کے الزامات کے بعد کیا گیا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکی قومی سلامتی کونسل نے اس حوالے سے سفارشات کرلی ہیں۔

ادھر محکمہ خارجہ کی ترجمان ہیتھر نوارٹ کا کہنا ہے کہ واشنگٹن اس حوالے سے مختلف تجاویز کا جائزہ لے رہا ہے تاکہ برطانیہ میں روسی اقدامات کا جواب دیا جاسکے۔