امریکا، سائبرحملے کرنے کا الزام، ایرانی کمپنی پر پابندی

March 24, 2018

امریکا نے سائبر حملے کرنے کے الزام میں ایرانی کمپنی اور اس کے 10افراد پر پابندی عائد کر دی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق سائبر حملوں کا نشانہ بننے والوں میں سیکڑوں یونیوسٹیاں بھی شامل ہیں۔

برطانوی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی کمپنی پر 31ٹیرابائیٹس کی اہم انٹلیکچوئل پراپرٹی اور ڈیٹا چرانے کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ انصاف کے مطابق ایرانی کمپنی نے دنیا بھر میں320 یونیورسٹیوں، درجنوں کمپنیوں اور امریکی حکومت کی بھی معلومات چرائی ہے۔