چرچ کی زمینوں پر قبضےکیخلاف احتجاجی مظاہرہ

March 25, 2018

ملتان (سٹا ف رپو ر ٹر) ڈایوسیس چرچ آف پاکستان کے تمام چرچز کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں قراردادِ پاکستان کے موضوع کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ملکی تعمیر و ترقی اور افواجِ پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ میٹنگ کے بعد آخر میں پادری صاحبان کی قیادت میں چرچ کی زمینوں پر قبضہ گروپ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور حکومتِ وقت سے اپیل کی گئی کہ چرچ کی زمینوں کو خورد برد کرنے والے لینڈ مافیا اکے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔اس موقع پر مظاہرین میں پادری عاطف مائیکل، پادری نعیم جاوید ، پادری کامران سلیمان، پادری اصغر ڈیوڈ ، آصف شہزاد ، ارشدمسیح و دیگر شریک تھے۔