28 بچے ریسکیو آپریشن کے دوران حفاظتی تحویل میں لئےگئے

March 25, 2018

ملتان( لیڈی رپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو ملتان نے رواں ماہ یکم مارچ سے اب تک 28 بچے ریکسیو آپریشن کے دوران حفاظتی تحویل میں لئے ہیں ۔بچوں کو لاوارث پا کر ملتان شہر کے مختلف علاقوں سے ریسکیو کیا گیاہے۔جبکہ 26 بچوں کو ان کے و رثاء کی تلاش کے بعد ان کے حوالے کیا۔ادارہ میں اس وقت 70 بچے رہائش پزیر ہیں جن کے ورثاء کی تلاش جاری ہے۔