امریکی فوج کی شام میں موجودگی ضروری ہے، سعودی ولی عہد

April 01, 2018

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ امریکی فوج کو شام میں اگر طویل مدت کے لیے نہیں تو کم سے کم درمیانی مدت کے لیے ضرور موجود رہنا چاہیے۔

ٹائم میگزین کو ایک انٹرویومیں شہزادہ محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی شام میں موجودگی کے ذریعے ایران کوخطے میں اپنا اثرورسوخ پھیلانے سے روکا جاسکتا ہے۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے فوجیوں کی موجودگی سے شام کے مستقبل کے بارے میں کوئی کردار ادا کرسکے گا ۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ ان فوجیوںکومشرقی شام سے نکال لیں گے تو آپ اس چیک پوائنٹ سے محروم ہوجائیں گے اور اس سے علاقے میں کئی ایک چیزوں کے در وا ہوسکتے ہیں ۔