فلم ’بلیک میل‘ دیکھنے کے بعدامیتابھ کا عرفان کے لیے پیغام

April 02, 2018

میگا اسٹار ’امیتابھ بچن‘ نے عرفان خان کی نئی آنے والی فلم‘ بلیک میل ‘دیکھنے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں پیغام جاری کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکار عرفان خان کے اسرار پر بگ بی کے لیے فلم بلیک میل کی اسپیشل اسکرینگ کی گئی جسے دیکھنے کے بعد وہ تعریف کیے بغیر نہیں رہ سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم بہت دلچسپ ہے جبکہ فلم کی کہانی بھی دیگر فلموں کے مقابلے میں کافی منفرد ہے۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


امیتابھ بچن نے فلم کے حوالے سے اپنےٹویٹرکائونٹ پر ٹویٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’آج انہوں نے بہت ہی دلچسپ فلم دیکھی ہے۔۔ ’بلیک میل‘ ۔۔ جو کہ شاندار اسکرین پلے، منفرد کہانی، لاجواب پرفارمنس، بہترین ایڈیٹنگ کے ساتھ پیش کی گئی ۔ ‘


اس کے علاوہ انہوں کی لکھا کہ فلم میں عرفان خان کے علاوہ کچھ نئے چہرے بھی دیکھنے کو ملے ہیں جنہیں دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی دیگر کاسٹ میں کریتی کلہاری، دیویادتتا، آرونڈےسنگھ، اومی ویدیا وغیرہ شامل ہیں۔

عرفان خان کی فلم بلیک میل 6 اپریل کو بھارت بھر میں ریلیز کی جائے گی جبکہ ابھی عرفان خان کی خواہش پر فلم صرف امیتابھ بچن کو دکھائی گئی ہے۔