ووٹ دو، مگر پہلے سوچ لو

April 03, 2018

جیسے جیسے جنرل الیکشن قریب آ رہے ہیں سیاسی درجہ حرارت بڑھنے لگاہے۔سیاسی جماعتوں کے جلسے جلوس اور عوامی رابطہ مہم میں تیزی آتی جا رہی ہے۔

مگر عوام میںیہ شعور اُجاگر کرنا کہ اب کی بار ووٹ کس کو دیا جائے؟ اس کا فیصلہ بھی بہت اہم ہے ، کیونکہ ہر الیکشن کے شروع ہوتے ہی اُمید وار گھرگھر اپنے وعدوں کےساتھ پہنچ جاتے ہیں مگر پھر جیتنے کے بعداکثر نظر تک نہیں آتے ہیں۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


چنانچہ اسی تناظر میں ہمارے ملک کے کچھ اداکاروں نے جن میں آمنہ شیخ، عدنان صدیقی، بشریٰ انصاری اور دیگر اداکار شامل ہیں۔

انہوں نے عوامی شعور بیدار کرنے کی غرض سے ایک دیڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں یہ اداکار بتانا اور سمجھانا چاہ رہے ہیں کہ اب کی بار ہمیں ووٹ کس کو دینا ہےاور ہمیں کیا ڈیمانڈ کرنی چاہیئے۔