پیرآباد اور شورو گوٹھ سے2افراد کی پھندا لگی لاشیں ملیں

February 06, 2016

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیرآباد تھانے کی حدود ایچ ایریا مکان نمبر 109میں رہائش پذیر 18سالہ یاسر ولد یاسین نے گلے میں رسی کی مدد سے پھندا لگی لاش ملی۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود داؤد شورو گوٹھ سے پھندا لگی 30سالہ زین دین ولد ہیر دین کی لاش ملی ، اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کیلئے جناح اسپتال پہنچایا،پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کو نامعلوم ملزمان نے اغواءکرنے کے بعد تشدد کا نشانہ بنایا اور گلے میں پھندا ڈال کرقتل کردیا اور لاش مقتول کے گھر کے سامنے پھینک کر فرار ہوگئے۔