سلمان خان کی گرفتاری پر ساتھی فنکار کیا کہتے ہیں؟

April 06, 2018

دو نایاب کالے ہرنوں کے شکار کے کیس میں سلمان خان کو پانچ سال قید اور جرمانے کی سزا ملنے کے بعد ان کے ساتھی فنکاروں نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

کچھ فنکارسلمان خان کی گرفتاری پر افسوس کرتے نظر آئے، کسی نے ان کی سزا کوکم کہااور کوئی یہ کہتا ہے کہ ان کوجودھ پورعدالت نےکافی سخت سزادی ہے۔

سلمان خان کی گرفتاری پر افسوس کرتے فنکار :

ارجن رامپال:

بھارتی اداکار ارجن رامپال کا کہنا ہے کہ کورٹ کا کام فیصلہ دینا ہے اس سے اختلاف نہیں، اس وقت میں خود کو ’ہیلپ لیس‘ محسوس کررہا ہوں۔ لیکن میری ہمدردی سلمان خان اور اس کے اہل خانہ کے ساتھ ہے۔


سبھاش گھئی:

بھارتی فلم ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے ٹویٹ میں کہا کہ سلمان خان کو سزا ملنے پر دھچکا لگا، انہوں نے کہا کہ عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے اور انہیں انصاف ضرور ملے گا۔

سلمان خان کو فلم انڈسٹری اور لوگوں میں سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔


شلپا شندے:

بگ باس سیزن 11 کی فاتح اداکارہ شلپا شندے نے کہا کہ کسی بھی اچھے انسان کو سزا ملنا قبول نہیں۔ جانوروں کے شکار میں اضافہ ہورہا ہے، شہری ترقی کے نام پر جنگل ختم ہو رہے ہیں تو اس کے لیے کس کو سزا ملے گی؟

جیا بچن:

سابق بھارتی اداکارہ جیا بچن نے کہا کہ مجھے بے حد افسوس ہے۔ سلمان خان نے بے حد رفاہی کام کیے، عدالت کو سلمان خان کے ساتھ نرمی کرنی چاہیے۔


راج کندرہ:

ان کا کہنا ہے کہ بھارت کو عرصہ دراز پرانے قانون اب بدلنے کی ضرورت ہے۔ ایک کورٹ کے مطابق وہ مجرم ہیں اور ایک کا کہنا ہے کہ وہ مجرم نہیں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سلمان خان اس کے حقدار نہیں ہیں۔


ارجن بجلانی:

ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا ہے سلمان خان کو 5 سال نہیں بلکہ 25 سال کی سزا ہوئی ہے۔ امید کرتا ہوں کہ وہ جلد باہر آجائیں۔

سلمان خان ایک بہت اچھے انسان ہیں۔


نوید جعفری:

نوید جعفری کے مطابق انہیں عدلیہ پر پورا بھروسہ ہے وہ سلمان خان کے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے کے سبب ان کی سزا میں ریاعت ضرور کرے گی۔


پریا گپتا:

پریا گپتا کا کہنا ہے کہ میں جانتی ہوں سلمان خان نے کالے ہرن نہیں مارے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ 100 فیصد پر امید ہیں کہ سلمان خان بے قصور ثابت ہوجائیں گے۔


سلمان خان کی سزا کو سخت کہنے والے:

ان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ بلکل ٹھیک نہیں ہے۔ سلمان خان اس حوالے سے ماضی میں کافی مشکلات کا سامنا کرچکے ہیں۔




ان کا کہنا ہے کہ سلمان خان 20 سال سے مسلسل جودھ پور کے چکر لگا رہے ہیں اسی سلسلے میں اور ان کے خیال سے یہ بہت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے سلمان خان کو جیل جانا چائیےتھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امید ہے بڑی عدالت اس فیصلے کو مسترد کردے۔


سلمان خان کی سزا پر خوشی کا اظہار کرنے والے:

ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ نے جرم کیا ہے تو آپ کو جیل جانا چائیے، گھر نہیں۔

واضح رہے واضح رہے سلمان خان پر الزام تھا کہ انہوں نے 20سال قبل بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جودھ پور میں فلم ’’ہم تم ساتھ ساتھ ہیں‘‘ کی شوٹنگ کے دوران نایاب کالے ہرنوں کا شکار کیا تھا۔ اس موقع پر ان کی گاڑی میں ساتھ اداکار سیف علی خان، نیلم ، سونالی باندرے اور تبو بھی موجود تھے تاہم عدالت کی جانب سے عدم ثبوت کی بنا پر انہیں بری کر دیا گیا۔